ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروتشدد: اہم ملزم ارون راج گرفتار، عدالت میں پیشی

بنگلوروتشدد: اہم ملزم ارون راج گرفتار، عدالت میں پیشی

Thu, 20 Aug 2020 11:34:24    S.O. News Service

بنگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز) بنگلورو کے ڈی جے ہلی،کے جی ہلی تشددمیں راست طورپر ملوث ہونے کے معاملہ سے متعلق اہم ملزم اردن راج کی گرفتاری کارروائی کوبنگلورپولیس نے آج مکمل کرلیا۔

کہاجارہاہے کہ تشددبرپاکرنے والوں کے ساتھ ارون کاراست رابطہ ہونے کے سلسلہ میں پولیس والوں ٹھوس ثبوت ملے ہیں،جس کے بعدپولیس نے ارون کوگرفتارکیاہے۔ملزم کے خلاف سی سی بی ٹیکنکل شعبہ کی طرف سے ٹیکنیکل ثبوت یکجاکئے گئے تھے۔

ڈی جے ہلی میں تشددکے دوران ارون توڑپھوڑکرنے والوں کے ساتھ فون کے ذریعہ مسلسل رابطہ میں تھا۔اس بنیادپرکل صبح پولیس نے ارون کواپنی حراست میں لیاتھا۔اس کے علاوہ اس کے زیراستعمال لیاپ ٹاپ،موبائل،ٹیاب سمیت دیگرکئی اشیاء پولیس نے ضبط کرلی ہیں۔ملزم ارون کوپولیس 20اگست بروزجمعرات عدالت میں پیش کرے گی۔

تمل ناڈوسے تعلق رکھنے والا ملز م ارون بی بی ایم پی کے سابق میئرسپمت راج کا رکا پرسنل اسسٹنٹ ہے۔کل سمپت راج سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی۔6گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے سپمت کوچھوڑدیاتھا لیکن ان کے پی اے ارون کونہیں چھوڑاگیاتھا۔


Share: